نئی دہلی : ملک بھر میں نیشنل کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 182.23 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 182 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 356 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار 938 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 427 رہ گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے ۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 0.29 فیصدہوگئی ہے ۔وزارت نے بتایا اسی مدت میں دو ہزار 531 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار 88 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.75 فیصد ہے ۔