ویگز یوکرین میں قابل ذکر صلاحیت کا حامل نہیں

   

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹگان نے کہا ہے کہ روس کی پرائیویٹ ملیشیا ویگنر کے فوجی اب یوکرین میں جنگی کارروائیوں میں ’کسی قابل ذکر صلاحیت‘ کے ساتھ حصہ نہیں لے رہے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روس میں اس گروپ کی بغاوت کو ختم کرنے کے دو ہفتوں کے بعد اس کے سربراہ کے حوالے سے صورتحال تاحال واضح نہیں۔پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹ رائڈر نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ’اس مرحلے پر ہم ویگنر فورسز کو یوکرین میں جنگی کارروائیوں میں کسی قابل ذکر صلاحیت یا حیثیت سے حصہ لیتے ہوئے نہیں دیکھ رہے ہیں۔‘نیم فوجی دستے ویگنر نے یوکرین میں فوجی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اس نیم فوجی دستے نے جون میں مختصر بغاوت کے دوران روس کی فوجی قیادت کو گرانے کی کوشش کی تھی۔کریملن کے ساتھ ایک معاہدے کے نتیجے میں اس کے بانی یوگینی پریگوزین کے بارے میں نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ان کو بیلاروس منتقل ہونا تھا۔