ٹاملناڈو میں نئے شادی شدہ جوڑے کا قتل

   

چینائی : تمل ناڈو کے جنوبی تھوتھکوڈی ضلع میں والدین کی مرضی کے خلاف شادی کرنے والے ایک نوبیاہتا جوڑے کو شادی کے تین دن بعد جمعرات کو چھ رکنی گروہ نے قتل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ جوڑے کی شناخت وی ماریسیلوم (24) اور ایم کارتھیگا (20) کے طور پر کی گئی ہے ، دونوں کا تعلق ایک ہی برادری سے تھا اور وہ رشتہ محبت میں تھے ۔ لڑکی کے گھر والے اس کے خلاف تھے جس کی وجہ سے وہ 30 اکتوبر کو مارسیلوم کے ساتھ کوول پٹی گئی تھی۔ انہوں نے اسی دن سب رجسٹرار آفس میں شادی کرلی اور چہارشنبہتک کوول پٹی میں رہے ۔انہوں نے بتایا کہ کل جب ماریسیلوم کارتھیگا کو لے کر مروگیسن نگر میں اپنے گھر پہنچا تو اس کے والدین نے ان کی شادی کو قبول کرلیا۔ شام کے وقت تین موٹر سائیکلوں پرآئے چھ رکنی گینگ نے ان کے گھر میں گھس کر جوڑے کو قتل کردیا ۔