روم : امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی میں ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں صدور کی ملاقات پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر پندرہ منٹ کے لئے ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں صدور کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے مکمل اور بلا مشروط جنگ بندی پر بات ہوئی ہے۔ یوکرینی عوام کی حفاظت اور پائیدار امن پر بات ہوئی۔ صدر زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کر کے اس سے نمٹنا ہو گا۔ روسی حملے یوکرین میں انسانی المیہ کو جنم دے رہے ہیں اور اسی حملوں سے لگتا ہے کہ روس سنجیدہ نہیں۔