نئی دہلی 27 جون ( ایجنسیز ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سال 2027 کے اوائل میں ہندوستان کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ٹرمپ کے دورہ ہند کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابیا تعلقات میں فروغ کو تیزی حاصل ہو رہی ہے اور دونوں ملک ایک باہمی تجارتی معاہدہ کو قطعیت دینے کے قریب پہونچ رہے ہیں۔ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور آگے بڑھانے ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ سال کے اوائل میں ہندوستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے 2020 میں بھی اپنی پہلی معیاد کے دوران ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ پانچ سال بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہندوستان ہوسکتا ہے جس کے شیڈول کو ابھی قطعیت دی جا رہی ہے ۔مارکو روبیو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ ‘ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں تیزی بھی آئی ہے ۔