ٹرمپ کی حلف برداری میں بائیڈن شریک ہوں گے

   

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اپنے وعدے کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ صدارتی دفتر وائٹ ہاؤسکے سینئر ڈپٹی پریس سیکریٹری اینڈریو بیٹس نے پیر کو صحافیوں کو یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے وعدہ کیا تھا کہ جو بھی الیکشن جیتے گا وہ اس کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔وہ اور خاتون اول اس وعدے کی پاسداری کریں گے اور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔