تل ابیب، 30مئی (یو این آئی) شام کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس بیرک اور مغربی ایشیا کیلئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نائب خصوصی ایلچی مورگن اورٹاگس اگلے ہفتے اسرائیل اور شام کے درمیان بات چیت کو معمول پر لانے کے درمیان اسرائیل کی شمالی سرحد کا دورہ کریں گے ۔ اسرائیل اور شام نے باہمی کشیدگی کو کم کرنے اور سرحدی علاقہ میں تنازعات کو روکنے کیلئے مذاکرات کے کئی دور کیے ہیں۔ اسرائیل کی پبلک براڈکاسٹنگ سرویس دی کان نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی ایلچی کا یہ دورہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کی میٹنگ کے ساتھ ہوگی۔ یہ مذاکرات 4 جون کو جنوبی لبنان کے شہر نقورا میں ہونے والے ہیں۔ میٹنگ میں اسرائیل، لبنان، امریکہ اور فرانس کے نمائندے شرکت کریں گے ۔