ممبئی : مہاراشٹرا کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز ریلوے پروٹیکشن فورس کا برطرف کانسٹبل چیتن سنگھ چودھری کی ضمانت مسترد کردی جس پر اس سال جولائی میں چلتی ٹرین میں اپنے سینئر ساتھی اور تین مسلم مسافروں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا الزام ہے ۔ معزز جج نے ضمانت کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ وہ جرم انجام دیتے وقت اچھی دماغی حالت میں تھا ۔ اس کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج اے زیڈ خان نے مسترد کردی جنہوں نے جرم کو سنگین قرار دیا ۔