جبلپور (ایم پی) : جبلپور ۔نظام الدین ایکسپریس کے ایک ڈبے کی چھت سے پانی کے رساؤ کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد ریلوے حکام نے کہا ہے کہ شکایت دور کردی گئی ہے اور متعلقہ ملازمین کے خلاف سستی برتنے پر کارروائی کی گئی۔ ویڈیو میں ٹرین (22181) کے ڈبے کی چھت سے پانی نکلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ اپوزیشن کانگریس نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین میں مسافروں کیلئے ’’آبشار کی سہولیات‘‘ فراہم ہیں۔