ٹرینوں میں کلہڑ میں چائے فروخت کرنے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: لوک سبھا میں ٹرینوں کے اندر کلہڑ میں چائے فراہم کرنے کا آج مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اس نظام کو سختی سے بحال کیا جانا چاہئے ۔ بی جے پی کے انل فیروزیہ نے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا اور حکومت سے ٹرینوں کے اندر کلہڑ میں چائے فراہم کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اب چائے ڈسپوزایبل پلاسٹک کے گلاسوں میں پیش کی جاتی ہے جو کہ اچھی بات نہیں ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ ٹرینوں میں کلہڑ میں چائے پیش کرنے کا نظام دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ کلہڑ بنانے والوں کا کاروبار بھی اچھی طرح چل سکے ۔