ٹوکیو: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باک نے کہا ہے کہ وائرس کی وجہ سے التوا کا شکار ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے کوئی دوسرا منصوبہ نہیں ہے اور اس سال ایونٹ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔تھامس باک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ 23 جولائی کو ٹوکیو میں اولمپکس منعقد نہیں ہو پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کوئی پلان بی نہیں ہے اور اسی وجہ سے ہم ان کھیلوں کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہیں۔یاد رہے کہ ۔ ٹائمس آف لندن نے غیرمصدقہ سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس منسوخ ہوسکتے ہیں۔ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے تھامس نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کیلئے دوسرا منصوبہ نہیں ہے۔