نئی دہلی: ٹوئٹر نے فی الحال 8 ڈالر میں بلیوٹک کی اسکیم ملتوی کردی ہے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹ کیا ہے کہ جب تک وہ ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کے مسئلہ کا حل تلاش نہیں کر لیتے بلیو ٹک کیلئے پیڈ اسکیم دوبارہ شروع نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ جعل سازی کو روکنے کے لیے بلیو ٹک کی تصدیق کے عمل کے دوبارہ آغاز کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹویٹرکی جانب سے بلیو ٹک کیلئے ماہانہ فیس کی وصولی کے اقدام پرکئی گوشوں سے تنقید کی گئی تھی۔