گچی باولی میں گلوبل کیپیبلٹی سنٹر کا افتتاح ، سریدھر بابو کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو نے آج کہا کہ ٹکنالوجی سے انسانی زندگی میں معیاری تبدیلی آنی چاہئے ۔ یہاں گچی باولی میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ گلوبل کیپبلٹی سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے سریدھر بابو نے کہا کہ تلنگانہ میں یہ گلوبل کیپبلٹی سنٹر ہے جہاں گاڑی میں سوار لوگوں کے تحفظ کے لیے پیاسیو سیفٹی ٹکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنی ، زیڈ ایف لائف ٹیک نے 350 ٹیم ممبرس کے ساتھ ایک شروعات کی تھی لیکن اس میں دس گنا اضافہ ہوا ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ اس کے ملازمین کی تعداد پانچ ہزار ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پورٹفولیو میں کارس میں بیلٹ سسٹم اسٹیرنگ وہیل ، انفلیٹریگنائٹر سسٹم شامل ہے ۔ انہوں نے ان آپریشنس کے لیے حیدرآباد فیسیلٹی کی ستائش کی اور کہا کہ اس ٹکنالوجی سے حادثات کے تدارک میں مدد ہوگی ۔۔