ٹی آرایس لیڈر ٹی کرشنیا کا قتل۔6ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد، 18/اگست (یواین آئی) برسر اقتدار ٹی آرایس لیڈرٹی کرشنیا کے قتل میں پولیس نے پیشرفت کی ۔ کرشنیا کو قتل کرنے والے 8 میں 6ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ۔ انہیں جمعرات کی صبح آندھرا پردیش سے حراست میں لیا گیا اور کھمم لایا جا رہا ہے ۔ دریں اثنا، اصل ملزمین ٹی کوٹیشور راؤ اور جے کرشنا مفرور ہیں۔ گرفتار شدگان میں ملزم نمبر2رمضان، ملزم نمبر 4جی سوامی، ملزم نمبر 5این لنگایا،ملزم نمبر 6بی سرینو،ملزم نمبر 7ناگیشور راؤ اور ملزم نمبر 8ایلم پلی ناگیہ شامل ہیں۔ انکے قبضے سے قتل میں استعمال تیز دھار شئے کو ضبط کرلیاگیا۔15 اگسٹ کو انہیں گاؤں کے قریب قتل کردیاگیا جب وہ پرچم کشائی کے بعد واپس ہورہے تھے ۔