نیویارک : معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے لیے حمایت کے بعد ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ردٍعمل سامنے آ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ ہوا۔مباحثے کے اختتام پر ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے امریکی گلوکارہ، نغمہ نگار ٹیلر سوئفٹ کی توثیق حاصل کرلی۔ٹیلر سوئفٹ نے بذریعہ سوشل میڈیا اعلان کیا اور کملا ہیرس کو ’جنگجو‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کملا ہیریس کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ حقوق کے لیے لڑتی ہیں اور اسی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ ہمیں ایک جنگجو کی ضرورت ہے۔اْنہوں نے مزید لکھا ہے کہ میرے خیال میں وہ ایک مضبوط ہاتھ رکھنے والی، ہونہار رہنما ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم ان کی پْرسکون قیادت میں اس ملک میں اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔