ٹیلی گرام کے بانی پاول کو جیل بھیج دیا گیا

   

فرانس: فرانسیسی حکومت نے پیغامات رسانی سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو جیل بھیج دیا ہے ۔ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے دعویٰ کیا کہ پاؤل کی گرفتاری میں سیاست نہیں کی گئی، یہ ججوں پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ پاؤل پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود مواد کی پولیسنگ میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم پاؤل دورو کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کی ایف بی آئی ان کے پلیٹ فارم تک بیک ڈور سے رسائی چاہتی تھی مگر انہوں نے انکار کردیا تھا۔ پاؤل کیخلاف کارروائی کو دیکھتے ہوئے ویڈیوز سے متعلق ایک اور بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بانی کرس پاولووسکی نے یورپ چھوڑ دیا ہے ۔