ٹیچر نے اسکول پرنسپل پر عصمت دری کا الزام لگایا

   

رائے بریلی ۔ اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے گروبخش گنج علاقے میں ایس سی سماج کی ایک ٹیچر نے اسکول منیجر پر اس کے ساتھ عصمت دری کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ٹیچر کا الزام ہے کہ منیجر نے اسے اپنے کمیر میں اس کے کام کی پیش رفت جاننے کے لئے بلایا اور اسی دوران اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ٹیچر نے اس کی شکایت پر ایس پی آلوک پریہ درشی سے بھی کی ہے ۔