ٹیکساس میں برفانی طوفان سے لاکھوں افراد برقی سے محروم، 6 افراد فوت

   

xآسٹن : امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ شدید برفانی طوفان نے رواں ہفتے امریکہ کے جنوبی حصوں کو متاثر کیا جس کی وجہ سے ریاست ٹیکساس میں برقی کی بندش کا سامنا اور سفری معاملات میں بھی خلل پیدا ہوا۔ٹیکساس میں 3 لاکھ 40 ہزار افراد چہارشنبہ کی شام سے بجلی سے محروم ہیں، اسی کے ساتھ ہی پاؤر آوٹیج ڈاٹ یو ایس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر آسٹن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کا سامانا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے امریکی ائیر لائنز کی جانب سے 2 ہزار 300 پروازیں منسوخ کی گئیں، فلائٹ آپریشن ڈیلاس اور آسٹن کے ہوائی اڈوں پر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔