نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت219.09کروڑ سے زائد کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ مرکزی صحت برائے خاندانی فلاح وبہبود نے آج یہ بتایاکہ صبح سات بجے تک دو ارب 19کروڑ 9لاکھ69ہزار572ٹیکے دیے جا چکے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24گھٹنوں میں کورونا انفیکشن 2139نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 26ہزار 292رہ گئی ہے ۔ یہ انفیکشن معاملوں کا 0.06فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن شرح0.81فیصد ہو گئی ہے ۔ وزارت نے بتایا کہ اس مدت میں 3208لوگ کورونا سے نجات پاگئے ہیں۔ ابھی تک کل 4کروڑ40لاکھ 63ہزار406مریض کورونا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ صحت یاب ہونے کی شرح 98.76فیصد ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں دو لاکھ 64ہزار 216کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔