حالت نازک ضرور ہے مگر عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ وزیر صحت ٹی ہریش راؤ
حیدرآباد : /11 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ویکسینیشن کے معاملے میں تلنگانہ سارے ملک میں سرفہرست ہے ۔ اس کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلانے بالخصوص دوسری خوراک پر زیادہ توجہ دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ٹیکہ اندازی کی مہم کو کامیاب بنانے منتخب عوام نمائندوں سے تعاون حاصل کرنے پر زور دیا ۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے اضلاع کلکٹرس اور ایس پیز سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے میونسپل عملہ ، پولیس اور دیگر محکمہ جات کے تمام اہل افراد کو صدفیصد بوسٹر ڈوز دینے پبلک ہیلت سنٹرس کے حدود میں جو لوگ دوسرا ڈوز نہیں لئے ان پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ 15 تا 18 سال عمر کے بچوں کی ٹیکہ اندازی مہم میں شدت پیدا کرنے پر زور دیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ سنکرانت تہوار کی تعطیلات کی وجہ سے 15 سال عمر مکمل کرنے والے طلبہ گھروں کے پاس رہتے ہیں ۔ طبی عملہ گھروں کو پہونچکر انہیں ٹیکہ دینے کے انتظامات کریں ۔ وزیر صحت نے کہا کہ نازک وقت ضرور ہے مگر عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ صرف عوام کورونا کے رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل آوری کریں ۔ حکومت عوام کی زندگیوں کا تحفظ کرنے وسیع تر اقدامات کررہی ہے ۔ کورونا کا ٹیکہ وباء سے نمٹنے میں ڈھال بن جائے گا ۔ لہذا وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں بلاخوف کورونا کا ٹیکہ حاصل کریں ۔ حکومت کی جانب سے کورونا ٹسٹنگ کے دو کروڑ کٹس اور ایک کروڑ ہوم آئسولیشن کٹس منگوائے گئے ہیں ۔ ن