پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر این سی پی سربراہ شرد پوار کی تنقید

   

ممبئی:این سی پی سربراہ شرد پوار نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر نریندر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کل پونے میں کہا کہ انہوں نے صبح سب کچھ دیکھا مجھے خوشی ہے کہ میں وہاں نہیں گیا۔ میں یہ دیکھ کر پریشان ہوں کہ وہاں کیا ہوا۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم ملک کو پیچھے کی طرف لے جا رہے ہیں؟ کیا یہ تقریب صرف چند لوگوں کے لیے تھی؟ نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کے موقع پر این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے بھی ہون مذہبی ریت رواج اور ‘سینگول’ کے ساتھ داخلے پر سوالات اٹھائے۔ پوار نے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ میں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ کیونکہ وہاں موجود لوگوں کو دیکھ کر جو بھی مذہبی کام ہو رہا تھا میں تقریب میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے مطمئن تھا۔ این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کے جدید ہندوستان کے تصور اور آج پارلیمنٹ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں بہت فرق ہے۔