پاسپورٹ سیوا کیندراس آج کھلے رہیں گے

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریجنل پاسپورٹ آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ سیوا کیندراس (PSKs) ان درخواست گذاروں کے لیے ہفتہ کو کھلے رہیں گے جو 25 جولائی کو سسٹم میں مختصر خلل کے باعث ان کی درخواستیں داخل نہیں کرپائے تھے ۔ بیگم پیٹ ، امیر پیٹ ، ٹولی چوکی ، نظام آباد اور کریم نگر کے پاسپورٹ سیوا کیندراس ہفتہ کو کام کریں گے ۔۔