٭ مہاراشٹرا کے احمد نگر کے ایک مکان سے ایک چیتے کو بچا لیا گیا جو ایک پالتو کتے کا پیچھا کرتے ہوئے گھر میں گھس گیا تھا۔ گھر کے ایک مکین نے بتایا کہ چیتا ایک کمرہ میں پھنس گیا۔ ریسکیو ٹیم نے سیفٹی جال کے ساتھ اس مقام کو گھیر لیا تاکہ اس بات کو یقینی بنائے جائے کہ چیتا فرار نہ ہو۔ تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد جنگلات کے عہدیداروں نے چیتا کو بچا لیا۔