حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : موسم گرما میں حیدرآباد میں گرما کی شدت میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے واٹر ٹینکروں کی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے لیکن ٹینکروں کی ناقص اور لکیج کی وجہ سے ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہورہا ہے ۔ ناقص ٹاپ ، ڈھیلے والز کی وجہ سے ٹینکروں سے پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے ۔ شہر میں ٹینکرس جیسے جیسے گزر رہے ہیں ۔ ٹینکروں سے پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے ۔ جس سے ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہورہا ہے ۔ ناقص ٹینکروں کی وجہ سے قیمتی پانی سڑکوں پر گر رہا ہے ۔ موسم گرما میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے ٹینکرس کا استعمال ہوتا ہے ایسے میں ٹینکرس کی مرمت اور ان کے والز کو درست کر کے پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ شہر حیدرآباد اور اطراف کے علاقے موسم گرما میں پانی کا پورا انحصار ٹینکرس پر ہی ہوتا ہے ایسے میں ٹینکرس کے مالکن اور جی ایچ ایم سی کے ٹینکرس کو درست اور صحیح کرنے کی ضرورت ہے ۔۔