سکیورٹی اہلکار اس وقت ہلاک ہوگیا جب بندوق برداروں نے سکیورٹی فورسیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی
اسلام آباد۔مقامی میڈیا کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل کے لئے پاکستان میں جمعرات کے روز جاری رالئے دہی کے دوران صوبہ خیبر پختوان کے ضلع ٹینک میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیاہے۔
سکیورٹی اہلکار اس وقت ہلاک ہوگیا جب بندوق برداروں نے سکیورٹی فورسیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولنگ اسٹیشنوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیاگیا ہے۔
انتخابات کی شام صوبہ بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ اور پیشین میں جڑوں دہشت گرد حملے درمیان تشدد کے امکانات کے پیش نظر سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا کیونکہ بلوچستان صوبہ میں انتخابی دفتر کو ان دھماکوں میں نشانہ بنایاگیا تھاجس میں کم ازکم 30افراد کے ہلاک اور چالیس سے زیادہ زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
عام انتخابات میں 12.85کروڑ رجسٹرارڈ رائے دہندوں کے لئے پولنگ اسٹیشنوں کے قیام کے مقصد سے اتھاریٹی نے ملک بھر میں 650,000سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیاہے۔
ملک بھر میں انٹرنٹ خدمات مسدود ہیں جس کے متعلق حکومت کا کہنا ہے کہ ”سکیورٹی اقدامات“ کے پیش نظر اس کام کو انجام دیاگیاہے۔
کارگذار وفاقی منسٹر برائے انفارمیشن مرتضی سولنگی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)(پی ایم ایل۔ن) صدر شہباز شریف ابتدائی رائے دہندوں میں شامل رہے ہیں۔ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے افغانستان اور ایران سے منسلک ملک کی سرحدوں کو مہر بند کردیاگیا۔
ان انتخابات میں سب سے آگے سابق وزیراعظم نواز شریف ہیں جس کے متعلق مانا جارہا ہے کہ ملک کی طاقتور فوج کی انہیں حمایت حاصل ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں ہیں‘ شریف کی پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل۔ن)ان انتخابات میں ملک کی واحد سیاسی جماعت بن کر ابھرنے کی امید کی جارہی ہے۔
خان کی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی ائی) کے امیدوار سپریم کورٹ کی جانب پارٹی کے یادگار انتخابی بشان کرکٹ ’بیاٹ‘ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے چھین لینے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں۔ جمعرات کے روز منعقدہونے والے انتخابات میں چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے پر 74سالہ شریف کی نظریں ہیں۔
اس مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے بلوال بھٹو بھی شامل ہیں جس کو پارٹی نے وزیراعظم کے چہرے کے طور پر پیش کیاہے۔
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے پچھلے سال ڈسمبر میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیاتھا‘خراب سکیورٹی صورتحال کے باوجود اس مشق کو الیکشن کمیشن نے برقرار بھی رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق جملہ 5121امیدوار قومی اسمبلی کی سیٹوں پر مقابلہ کررہے ہیں۔ ان میں 4807مرد‘ 312عورتیں اور دو زنخے شامل۔ چار صوبائی اسمبلیوں کے لئے 12695امیدوار میدان میں ہیں جس میں 12123مرد‘570عورتیں وار دو زنخے شامل ہیں۔
ای سی پی نے قومی سطح پر 90,7675پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں جس میں 25320مردوں کے لئے 23952عورتوں کے لئے اور41403مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں۔
کمیشن نے کہنا ہے کہ 44ہزار معمول کے پولنگ اسٹیشن میں وہیں 29985حساس اور 16766زیادہ حساس پولنگ اسٹیشن قراردئے گئے ہیں۔