نیو گونیاور زیزانگ میں بھی زلزلے پیش ائے ہیں
اسلام آباد۔ نیشنل سنٹر برائے سیسمالوجی(این سی ایس) کی خبر کے مطابق پاکستان میں منگل کے روز4.2کی شدت سے ایک زلزلہ پیش آیاہے۔این سی ایس کے بموجب منگل کے روز ہندوستانی وقت 3:38بجے صبح کے وقت زلزلہ پیش آیا۔
اس کا مرکز10کیلو میٹر گہرائی ہے‘اور اس کا عرض البلد34.66ڈگری شمالی طول البلد73.51ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔
ایکس پر پوسٹ میں این سی ایس نے کہاکہ ”ہندوستانی وقت 03:38:03بتاریخ28-11-2023زلزلہ 4.2کی شدت‘ طول البلد34.66او رطویل‘ گہرائی 10کیلو میٹر‘ مقام‘ پاکستان“
اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔درایں اثناء پاکستان میں ائے زلزلے سے کچھ منٹوں قتل ایک زلزلہ نیو گونیا اور زیزانگ میں بھی پیش آیاہے۔نیشنل سنٹر برائے سیسمالوجی کے مطابق جھٹکا3:16بجے صبح آیا جس کی گہرائی10کیلومیٹر تھی۔
اسی طرح ایک زلزلہ زیزانگ میں ریکٹر اسکیل پر 5.0کی شدت سے درج ہوا جس کی گہرائی 140کیلو میٹر تھی اور یہ صبح 3.45منٹ پر پیش آیا۔
منگل کی ابتدائی ساعتوں میں مختلف ممالک میں تین زلزلے پیش ائے۔این سی ایس نے کہاکہ اس سے قبل ستمبر میں پاکستان میں 4.4کی شدت سے زلزلہ آیا تھا جس کی گہرائی 10کیلو میٹرتھی۔