وزارت دفاع نے پاکستان میں میزائل گرنے پر اپنا سرکاری ردعمل دیا ہے۔ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے اور انہیں اس واقعے پر شدید افسوس ہوا ہے۔‘‘ وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا کہ 9 مارچ 2022 کو معمول کی مرمت کے کام کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث یہ میزائل حادثاتی طور پر گرا تھا۔ حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔وزارت دفاع نے کہا کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ میزائل پاکستان کی حدود میں گرا ہے۔حالانکہ یہ انتہائی افسوسناک ہے، لیکن یہ ایک راحت کی بات ہے۔ اس میں کوئی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔پاکستان نے اس معاملے میں ہندوستان کے سفارت خانے کے انچارج کو طلب کیا تھا اور ‘فلائنگ انڈین سپرسونک آبجیکٹ’ کے ذریعے فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر سخت احتجاج درج کرایا تھا۔