پاکستان میں کور ونا متاثرین میں نوجوانوں کی اکثریت

,

   

٭ پاکستان میں کورونا وائرس کے 1,102 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں اکثریت 21-30 سال کی عمر والے گروپ کی ہے۔ خصوصی مددگار صحت برائے وزیراعظم ظفر مرزا نے بتایا کہ یہ رجحان دیگر ملکوں کے برعکس ہے جہاں زیادہ تر کیس ضعیف اور معمر لوگوں کے پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے تقریباً 7 فیصد کیس مقامی سطح پر منتقل ہوئے ہیں جبکہ بقیہ معاملے بیرونی ملکوں سے آنے والوں کے سبب پائے گئے۔

سعودی عرب نے پاکستان کو حج معاہدوں سے روک دیا
سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کو رواں سال حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے مراسلہ موصول ہوگیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے پیش نظر حج معاہدے نہ کئے جائیں۔سعودی خط میں کہا گیا کہ سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے.ادھر وزارتِ مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع پر معاہدوں پر کام روک دیا۔