پاکستان وزیر اعظم عمران خان 10کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سابق صدر آصف زرداری 66کروڑ روپے مالیت کے مالک

,

   

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اس تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دس کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ انہو ں نے وبنی گالا اراضی کو تحفہ ظاہر قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان دس کروڑ ک82لاکھ 36ہزار روپے زائد ا ثاثوں کے مالک ہیں۔ عمران خان دو لاکھ روپے کی چار بکریاں 2.6ایکر زرعی او رکمرشیل اراضی کے بھی مالک ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشری بی بی کے اثاثوں کی بھی تفصیلات پیش کی ہیں۔ بشری بی بی بنی گالا میں تین کنال کا گھر، پاک پتن میں 431کنال اراضی، اوکاڑہ میں 266کنال اراضی شا مل ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری 66کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہیں۔ آصف زرداری کے پاس ایک کروڑ روپے مالیت کے گھوڑے، دیگر جانور او رایک کروڑ 66لاکھ روپے کا اسلحہ بھی موجود ہے۔ ان کے فرزند بلاول بھٹو زرداری امیر ترین رکن اسمبلی ہیں۔ ان کے پاس جملہ ایک ارب 54کروڑ روپے سے زائد مالیت رکھتے ہیں۔وہ دبئی میں دو ولاز میں شراکت دار ہیں۔