پاکستان کے فضائی حملوں کو ناکام بنانے میں آکاش میزائل کا اہم رول

   

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے معاون ڈاکٹر راما راؤ کی خوشی کی انتہا نہیں
حیدرآباد۔ 11 مئی (سیاست نیوز) ہندوستان کے میزائل میان ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ساتھ میزائیل ٹکنالوجی کی تیاری پراجکٹ میں شامل ڈاکٹر پرہلاد راما راؤ نے کہا کہ پاکستانی فضائی حملوں کو فضاء سے فضاء میں مار کرنے والی آکاش میزائل کے ذریعہ جب ہندوستانی افواج نے ناکام بنایا تو وہ ان کی زندگی کا سب سے پرمسرت لمحہ تھا۔ ڈاکٹر راما راؤ ڈی آر ڈی او سائنٹسٹ کی حیثیت سے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی ٹیم میں شامل تھے۔ وہ اس پراجکٹ میں شامل انتہائی کم عمر سائنٹسٹ رہے ہیں۔ ہند ۔ پاک کشیدگی اور فضائی حملوں کے پس منظر میں ڈاکٹر راما راؤ نے کہا کہ 8 اور 9 مئی کی درمیانی شب جب پاکستان نے ہندوستانی شہروں پر فضائی حملے کئے اس وقت آکاش میزائل سسٹم کے ذریعہ حملوں کو ناکام بنایا گیا۔ یہ میزائل 15 سال قبل تیار کی گئی تھی جو فضائی حملوں سے بچاؤ کے لئے ڈھال کی حیثیت رکھتی ہے۔ آکاش میزائل سسٹم کے ذریعہ دشمن کے حملوں کو فضاء میں ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت آکاش میزائل سسٹم کا ہندوستانی فوج نے استعمال کیا وہ ان کی زندگی میں غیر معمولی خوشی کا لمحہ تھا۔ انہیں آکاش میزائل سسٹم کی تیاری مشن میں شامل ہونے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی افوج نے ابتداء میں آکاش میزائل سسٹم میں دلچسپی نہیں دکھی تھی لیکن ہم نے تمام عصری سہولتوں کے ساتھ اسے تیار کیا جو میزائل، ڈرون، ہیلی کاپٹرس حتی کہ پاکستان کے F-16 لڑاکا طیاروں کے حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دفاعی تحقیق کے ادارہ ڈی آر ڈی او نے یہ سسٹم ڈیولپ کیا اور بی ڈی ایل نے اسے تیار کیا ہے۔ یہ سسٹم 80 کیلو میٹر کے فاصلے پر بیک وقت 64 نشانوں اور 12 میزائل کو بیک وقت ناکام بناسکتا ہے۔ راما راؤ کے کیریئر میں آکاش میزائل کی تیاری کسی کارنامہ سے کم نہیں ہے۔ ہندوستان نے روس کے اشتراک سے برہموز میزائل تیار کئے۔ فوج فضائیہ اور بحریہ نے آکاش میزائل سسٹم کا استعمال کیا ہے۔ 1