پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ ہندوستان میں بلاک

   

واشنگٹن : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ ہندوستان میں بلاک کردیا۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر نے جاری کردہ نوٹس میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کا آفیشل اکاؤنٹ ہندوستان میں بلاک کردیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق کمپنی کے گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاؤنٹ روکنے پر مجبور کرتے ہیں۔خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے۔اس سلسلے میں ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور پاکستان کی آئی ٹی وزارتوں نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔