پاکستانی فوج کی فائرنگ ، آرمی آفیسر اور خاتون ہلاک

   

سرینگر ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے اری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ جونیر کمیشنڈ آفیسر اور ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ،ہندوستان میں شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے شہری علاقوں میں شیل برسائے گئے جن میں دو شہری زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔