شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن کے مذاکرات میں حصہ لینے نامزد کیا گیا
نئی دہلی 14 نومبر ( ایجنسیز ) پاکستان کے وزیر ماحولیات مصدق مسعود ملک امکان ہے کہ جاریہ مہینے ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ مصدق مسعود ملک کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے مذاکرات میں حصہ لینے کیلئے نامزد کیا گیا ہے جو دارالحکومت دہلی میںمنعقد ہونے والے ہیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بات بتائی گئی ۔ اس پروگرام کیلئے وزیر کو نامزد کرتے ہوئے پاکستان نے کہا کہ وہ مختلف تہذیبوں کے درمیان عوام تا عوام رابطوں کو آگے بڑھانے اور شنگھائی کو آپریشن کونسل کے دائرہ میں کام کرنے کے عہد کا پابند ہے ۔ اگر پاکستان کے وزیر ماحولیات کا یہ دورہ ہند واقعی ہوتا ہے تو وہ گذشتہ تین برسوں میں ہندوستان آنے والے پاکستان کے پہلے وزیر ہونگے ۔ دونوں ملکوںکے مابین جموں و کشمیر کے پہلگام میں اپریل 2025 میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اس حملے کے جواب میں ہندوستان نے بھی پاکستان میں آپریشن سندور کے ذریعہ دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا ۔
9 مئی کو جنگ بندی کے ذریعہ فوجی کارروائیوں کا اختتام ہوا تھا ۔ ہندوستان نے کل ہی توثیق کی تھی کہ اس نے شنگھائی کو آپریشن آرگنائیشن کے تحت مذاکرات کیلئے کئی ممالک کو دعوت نامے بھیجے ہیں ۔ ان میں تنظیم کے رکن 10 ممالک بھی شامل ہیں ۔ پاکستان بھی اس تنظیم کا ایک رکن ہے ۔ مرکزی وزیر کلچر گجیندر سنگھ شیخاوت نے اس مسئلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ پاکستان اس اجلاس میں شرکت کرے گا ۔