پاکستانی ڈرائیور کے قتل کا دو امریکی نابالغ لڑکیوں پر الزام

,

   

انور‘ اوبر ایٹس ڈرائیور جس کا تعلق اسپرینگ فیلڈ ورجینیا سے ہے‘ کو اغوا کرکے دو امریکی نابالغ لڑکیوں نے قتل کردیا۔ ڈی سی پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد نیم طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیاتھااور انور کو ایک مقامی اسپتال لے کر گیا‘ جہاں پر ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیاتھا


واشنگٹن۔ دو نابالغ لڑکیاں جس کی عمر13اور15سال کی ہے اور وہ واشنگٹن سے تعلق رکھتی ہیں پر محمد انورنامی پاکستانی امریکی 66سالہ شخص کے اغوا اور قتل کے الزام میں ماخود کی گئی ہیں‘ ڈی سی پولیس کے بموجب انور اوبر ایٹس کا ڈرائیورتھے۔

پولیس نے ملزمین کے ناموں کی اجرائی عمل میں نہیں لائی کیونکہ وہ 18سال سے کم عمر کی ہیں مگر کہاکہ کار اغوا کرنے میں ان کے ملوث ہونے کو مذکورہ ملزمین نے قبول کرلیاہے۔

انور‘ اوبر ایٹس ڈرائیور جس کا تعلق اسپرینگ فیلڈ ورجینیا سے ہے‘ کو اغوا کرکے دو امریکی نابالغ لڑکیوں نے قتل کردیا۔انور کی تدفین جمعرات کے روز مسلم قبرستان میں عمل میں ائی جو جرم کے دودن کے بعد ہوئی ہے۔

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بالغ بچے اور چار گرانڈ چلڈرن موجود ہیں۔سڑک کے ایک کنارے کھڑے شخص نے منظر کشی جس میں تصادم کے بعد پیش انے والے جھگڑے پر مشتمل دل کو دہلادینے والا ویڈیو ان لائن گشت کررہا ہے۔

لڑکیوں کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے انور کو دیکھا جاسکتا ہے‘ جو ڈرائیور اور مسافرکی سیٹوں پربیٹھے ہوئے ہیں جبکہ وہ اپنی کار میں واپس سوار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

ڈی سی پولیس نے کہاکہ نیم طبی عملہ فوری موقع پر پہنچا اور انور کا ایک مقامی اسپتال لے کر گئے جہاں پر انہیں مردہ قراردیاگیا۔ڈاؤن کو دئے گئے ایک بیان میں انور کے گھر والوں نے کہاکہ”گھر والوں کو اس گھناؤنے جرم نے پریشان کردیاہے۔

محمد انور ایک والد‘ ایک دادا‘ ایک شوہر‘ ایک بھائی او رایک چچا امریکہ او راپنے پیدائش کے ملک پاکستان میں ہیں“۔ گریٹر واشنگٹن علاقے کی پاکستانی کمیونٹی نے کہاکہ انور 2014امریکہ میں سخت محنت کرنے والا مہاجر تھے‘ اپنے گھر والوں او رخود کے لئے بہتر زندگی کی فراہمی کے لئے انتھک محبت کیاکرتے تھے۔

مذکورہ فیملی نے کہاکہ”ہر دن وہ خوش وخرم رہتے تھے۔ ان کی موت سے گھر والو ں او ردوستوں کو جو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ ناقابل تلافی ہے“۔

آمدنی کے نقصان کے پیش نظر مذکورہ کمیونٹی نے انور کی فیملی کے لئے گو فنڈ می پیج تشکیل دیاہے۔ محض چھ گھنٹوں کے وقت میں اس پیج پر 36,000امریکی ڈالر انور کی فیملی کے لئے جمع کئے گئے ہیں۔