امرتسر : بارڈر سیکورٹی فورس نے جمعہ کو پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں فارورڈ سرحدی چوکی ریئر ککڑمیں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ ڈرون کے ساتھ پانچ کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے ۔علی الصبح سیکورٹی فورس نے پاکستان کی جانب سے ہندوستانی علاقے ریئرککڑ میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کا مارگرایا۔زیرو لائن کے درمیان گرائے گئے ڈرون کو برآمد کیا گیا۔