رابی پیرزادی کے یوٹیوب چیانل پر اس ماہ کے اوائل میں پوسٹ کردہ ایک ویڈیومیں انہوں نے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا اور ہاتھوں میں سانپ پکڑے رابی کو یہ کہتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ”یہ تمام تحائف وزیراعظم مودی کے لئے ہیں۔ میری دوست تم پر جشن منائیں گے“
اسلام آباد۔سانپوں اور مگرمچھوں کے ذریعہ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادی کی وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی رابی کے لئے الٹی پڑگئی اور جانوروں کے ساتھ تصویریں لینے کی وجہہ سے ان پر انتظامیہ نے جرمانہ عائد کردیاہے۔
پاکستانی میڈیا میں شائع خبر وں کے مطابق مذکورہ گلوکار کو مذکورہ جانوروں کو غیر قانونی طریقے سے گھر میں محروس رکھنے پر محکمہ جنگلات کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کا استفسار کیاگیاہے۔
رابی پیرزادی کے یوٹیوب چیانل پر اس ماہ کے اوائل میں پوسٹ کردہ ایک ویڈیومیں انہوں نے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا اور ہاتھوں میں سانپ پکڑے رابی کو یہ کہتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ”یہ تمام تحائف وزیراعظم مودی کے لئے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=kAT9r29XcoE
میری دوست تم پر جشن منائیں گے“۔ ویڈیو کی شروعات رابی نے یہ کہتے ہوئے کہاکہ ایک کشمیری عورت اور اس کے سانپ ہندوستان پر جانے کے لئے تیار ہیں۔ ویڈیو میں کئی سانپ اور مگرمچھیں فرش پر بکھرے ہوئے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔
اگر خاطی پائی گئی توپیرزادی کو پانچ سال کی جیل او رجرمانہ بھی عائد ہوگا۔تاہم مذکورہ گلوکار نے دعوی کیاکہ مذکورہ جانور اس کے اپنے نہیں ہے وہ انہیں ویڈیو کے لئے کرایہ پر طلب کیاتھا۔ حالات بدلتے دیکھ رابی نے اپنے ایک او رویڈیو میں کہاکہ ”میں پچھلے پانچ سالوں سے مختلف نیوز چیانلوں پر مذکورہ سانپوں کے ساتھ پیش ہورہی ہوں۔
کسی کو بھی کاروائی کرنے کی عجلت نہیں ہوئی“۔
اس نے کہاکہ”اتفاق سے اب میں نے مودی کو انتباہ دیا‘ میرے خلاف کاروائی کی جارہی ہے“۔کسی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات سے یہ باوار کرایا جارہا ہے کہ مذکورہ ہندوستانی کئی گناہ ان”غدار پاکستانیوں“ سے بہتر ہیں۔
پیرزادی نے کہاکہ ”مذکورہ وائلڈ لائف محکمہ ان غداروں میں سے ایک ہے“۔انہوں نے کہاکہ ”میں کبھی ہندوستانی کو تنقید نہیں کی ہے۔
میں نے صرف مودی کا نشانہ بنایاہے۔اگر آپ پاکستان سے محبت نہیں کرتے تو کم سے کم ملک سے غداری نہ کریں“۔مذکورہ گلوکار نے کہاکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے کوئی تحریری لیٹر وصول نہیں ہوا ہے‘اگر کوئی مکتوب ملے تو اس کے لئے قانونی کاروائی کی جائے گی۔