حیدرآباد 5 جولائی (سیاست نیوز) نلگنڈہ ضلع کے چٹیال منڈل کے پداکا پرتی گاؤں کے قریب حیدرآباد ۔ وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر ایک خانگی بس نے ایک کار کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب پانچ افراد کار میں چینائی سے حیدرآباد جارہے تھے کہ چٹیال منڈل کے قریب اڈیشہ کی ایک ٹراویلس بس نے کار کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ کار میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے نارکٹ پلی کے کامنینی دواخانہ منتقل کردیا گیا جبکہ لاشوں کو نلگنڈہ کے سرکاری دواخانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کردیا۔ مہلوکین میں پرساد کی بیوی، بیٹا اور بیٹی اور اس کا دوست شامل ہیں۔ مہلوکین کا تعلق ریاست آندھراپردیش کے کاکیناڈا سے ہے اور وہ حیدرآباد میں مقیم تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔(ش؍V)