پدیاترا کرنے والے بنڈی سنجے کو خواتین کے غیض و غضب کا سامنا

   

پکوان گیس ، پٹرول ڈیزل اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر عوام کی برہمی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : پدیاترا کرنے والے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو پکوان گیس ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے علاوہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑا ، عوام نے کہا کہ صرف باتیں کرنے سے پیٹ نہیں بھرتا قیمتوں میں اضافہ کرنے پر کیوں بی جے پی کو ووٹ دیا جائے ۔ بنڈی سنجے سے استفسار کیا ۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے ضلع یادادری بھونگیر کے چوٹ اپل میونسپلٹی کے حدود میں واقع تالی سنگارم میں پدیاترا کررہے تھے ۔ مقامی عوام بالخصوص خواتین نے ان کی پدیاترا کو روکتے ہوئے بنڈی سنجے پر سوالات کی بوچھار کردی ۔ گاؤں کے چوراہا پر خواتین تھی بنڈی سنجے ان کے قریب پہونچ کر مرکزی حکومت کے فلاحی اسکیمات سے انہیں واقف کرانے کی کوشش کی جس پر خواتین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت دن بہ دن پکوان گیس کی قیمتوں ، پٹرول ، ڈیزل اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے ۔ غریب عوام کیا زندگی نہیں گزارنا ؟ خواتین کے اس تیور پر بنڈی سنجے حیرت زدہ رہ گئے ۔ انہیں سمجھانے منانے کی کوشش کی ، مگر خواتین نے ایک نہیں سنی پہلے قیمتوں میں کمی کرنے کے بعد اس طرح کی پدیاترا کرنے کا مشورہ دیا ۔ خواتین کی برہمی کو دیکھتے ہوئے بنڈی سنجے وہاں سے روانہ ہوگئے ۔۔ ن