پرجول ریونا 14 دنوںکی عدالتی تحویل میں

   

بنگلورو:کرناٹک کے فحش ویڈیو معاملے میں پھنسے جنتا دل سیکولر کے معطل لیڈر پرجول ریونّا کو 42ویں اے سی ایم ایم کورٹ نے آج 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ یعنی اب وہ 24 جون تک جیل میں رہیں گے۔ ایس آئی ٹی نے پیر کی صبح پرجول ریونّا سے اپنی پوچھ تاچھ مکمل کر لی اس لیے مزید حراست کا مطالبہ نہیں کیا۔جنسی استحصال اور فحش ویڈیو کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پرجول ریونّا ہندوستان چھوڑ کر جرمنی چلا گیا تھا۔