پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل سے دستبرداری

   

نئی دہلی : حکومت نے آج کہا کہ وہ متنازعہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2019 ء سے دستبرداری اختیار کرے گی ۔ اس بل میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران 81 ترامیم کئے جاچکے ہیں ۔ وزیر آئی ٹی اشونی ویشنونے کہا کہ اس کے بجائے نیا بل متعارف کرایا جائے گا جو جامع قانونی بندش کے مطابق ہوگا اور کروڑہا شہریوں کے ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنائے گا ۔