پرشانت بھوشن تحقیر عدلیہ کے مرتکب : سپریم کورٹ

   

نئی دہلی : ممتاز وکیل و جہدکار پرشانت بھوشن کو چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے اور سپریم کورٹ کے بارے اُن کے دو ٹوئٹس کی پاداش میں آج تحقیر عدلیہ کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ سزا کے بارے میں 20 اگست کو فیصلہ کرے گی۔ جسٹس ارون مشرا، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کرشنا مراری کی بنچ نے آج کا حکمنامہ طے کیا۔ بھوشن نے 3 اگست کو حلفیہ بیان میں کہا تھا کہ جو کچھ انھوں نے ٹوئٹ کیا، اُس کے صرف ’کچھ حصہ‘ پر انھیں تاسف ہے اور دعویٰ کیا تھا کہ اعلیٰ جج پر تنقید عدالت کو ’’رسوا کرنا ‘‘ یا اُس کے اختیار کو گھٹانا نہیں ہوتا۔