پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو حکومت ایران کا بین الاقوامی ایوارڈ

   

حیدرآباد۔/8 فروری ، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز مطالعات اردو ثقافت کے پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو حکومت ایران کی جانب سے بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ فارسی زبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل ایوارڈ ’’ جائزہ سازی‘‘ سے نوازا گیا۔ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی 26 کتابوں اور 98 علمی و تحقیقی مقالوں کے مصنف ہیں۔ انہوں نے 8 پراجکٹ بھی کئے۔ زبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں اتر پردیش اردو اکیڈیمی، اقبال اکیڈیمی اور شبلی اکیڈیمی نے بھی انہیں ایوارڈ سے نوازا ہے۔ پروفیسر اعظمی کا تعلق اعظم گڑھ اترپردیش سے ہے اور انہوں نے فارسی کے علاوہ اردو زبان میں بھی ڈاکٹریٹ کی تکمیل کی۔ 2008 سے اردو یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔ر