پرگیاٹھاکر نے لوک سبھا میں گوڈسے کو ’دیش بھگت‘ سے تعبیرکیا

,

   

نئی دہلی۔بی جے پی کی رکن پرگیا ٹھاکر نے ایس پی جی گروپ(ترمیم) بل2019کے دوران لوک سبھا میں جاری بحث کے دوران پیرکے روزمہاتماگاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو ”دیش بھگت“ سے تعبیرکیا‘ جس پر کئی اپوزیشن قائدین نے اعتراض جتایا۔

انہوں نے مذکورہ تبصرہ اسوقت کیاجب ڈی ایم کے رکن اے راجہ بل پر بات کررہے تھے۔

انہوں نے گوڈسے کے تبصرے پر حوالہ دیا جو گاندھی کو قتل کیوں کیا میں ہے اورکہاکہ انہوں نے تین دہائیوں سے مہاتما گاندھی کے خلاف نفرت پال رکھی تھی۔

ٹھاکر نے راجہ کوروکا اور کہاکہ انہیں ”دیش بھگتوں“ کے لئے ”دیش بھگتی“ کی مثال نہیں دینی چاہئے۔

ہوم منسٹر امیت شاہ کی جانب سے جواب دینے کے بعد بل کو منظور کرلیاگیا۔

کئی اپوزیشن قائدین نے اس سے دستبرداری کی مانگ کی ہے