پریاگ راج : اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے مٹھی گنج علاقہ واقعہ ایک تین منزلہ عمارت میں ہفتہ کی صبح آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ صدمے میں مکان مالک کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مٹھی گنج تھانہ علاقے کے بہادر گنج کے بتاسا منڈی واقع ایک تین منزلہ عمارت سے صبح لوگوں نے دھواں اٹھتے دیکھ پولیس اور محکمہ دمکل کو مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عمارت ونود کیسروانی نامی شخص کی ہے ۔ اسی عمارت میں ان کا کنبہ بھی رہتا ہے اور تیسری منزل کو ڈسپوژل، کاغذ، دونا۔پتل کا گوڈاوں کی شکل میں استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کنبے کے اراکین پہلی اور دوسری منزل پر رہتے ہیں۔ تین اراکین عمارت کے دوسری منزل پرپھنسے تھے ۔ آگ دوسری منزل کو بھی اپنی زدمیں لیتی اس سے پہلے دمکل ملازمین نے تین کو بحفاظت باہر نکالا۔انہیں اسپتال بھیجا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مکان مالک ونود کیسروانی(75)ہارٹ کے مریض تھے ۔ ان کا پہلے سے علاج چل رہا تھا۔ واقعہ کے بعد ان کی موت ہوگئی۔