احمد آباد۔29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کے دن خواتین پر زور دیا کہ وہ پلاسٹک تھیلیوں کا استعمال ترک کردیں تاکہ ماحولیات کا تحفظ کیا جاسکے۔ اس کے بجائے انہیں کپڑے کی تھیلیوں میں سودا رکھ کرلیجانا چاہئے۔ یہ تھیلیاں خریداری کیلئے پائیدار بھی ہوتی ہیں۔ شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت سخت اقدامات پر غور کررہی ہے تاکہ ایک بار استعمال کرکے پھینک دینے والے پلاسٹک کی تیاری بند کرواسکے۔ وزیراعظم مودی نے حال ہی میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے پلاسٹک کا استعمال ترک کردیں۔