کویت کے ایک یوٹیوب اسٹار جوعرب دنیامیں ابو فلاح کے نام سے مشہور ہیں‘ نے یو این ایچ سی آر کے تعاون سے عطیہ مہم میں علاقے میں موجود پناہ گزینوں کے ایک ملین ڈالر سے زائد کی رقم اکٹھا کی ہے۔
مواد کو تشکیل دینے والے نے 29اکٹوبر کے روز راست نشریات کے دوران اپنے اپیل کے 28گھنٹوں میں یہ رقم جمع کی ہے۔
مذکورہ یوٹیوبر جس کا حقیقی نام حسن سلیمان ہے جو معروف ان لائن گیم’فورٹ نائٹ“ کے لئے ویڈیوز بناتے ہیں اور یوٹیوب پر ان کے تنہا 20ملین فالورس ہیں۔
مذکورہ یوٹیوبر نے اپیل کے 28گھنٹوں کے بعد ٹوئٹر پر لکھا”شکر ہے اللہ کا ہم نے ایک ملین اکٹھا کئے ہیں“۔
پیر کے روز دوبارہ ٹوئٹر پر ائے اور تمام عطیہ دہندگان اور حامیوں کا تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا ہے