پٹنہ: بہار کے مظفر پور ضلع کی ایک عدالت میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف ان کے اس بیان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے کہ پنڈتوں نے اپنے فائدے کے لیے سماج کو تقسیم کیا۔ مظفر پور کے سینئر وکیل سدھیر کمار اوجھا نے کہا موہن بھاگوت کے بیان سے پنڈتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔