پولیس افیسر کی چوری ہوئی کار دستیاب‘ قتل کی دوفائیلیں غائب

,

   

نئی دہلی۔حال ہی میں ایک پولیس انسپکٹر کی چوری کی گئی کار اب دستیاب ہوگئی ہے‘ مگر کار میں رکھی ہوئی فائیلوں میں سے قتل کی دوفائیلوں کے غائب ہوجانے پر محکمہ خاموش اور سکتہ میں ہے۔

محکمہ پولیس کے ایک باوثوق ذرائع نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ انسپکٹر برج پال سنگھ کے این کاٹجو مارگ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک خانگی فلیٹ میں مقیم ہے اور ان کی تعیناتی اوٹر نارتھ ضلع میں کی گئی ہے۔پیر کے روز ان کی کار ان کے گھر کے باہر سے چوری ہوگئی تھی۔

اتفاقی طور پر قتل معاملے سے جوڑی دوفائیلیں کار میں رکھی ہوئی تھی ذرائع کے مطابق وہ کار کے ساتھ غائب ہوگئیں۔تاہم پولیس کی یہ توقع تھی کہ ایک مرتبہ کار مل جائے تو فائیلیں بھی دستیاب کرلی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس جمعہ کے روز پنجابی باغ علاقے سے کار پکڑنے میں کامیاب ہوگئی‘ مگرقتل سے متعلق دو فائیلیں اس میں موجود نہیں تھیں۔کار کے پچھلی سیٹوں کا شیشہ بھی ٹوٹاہوا ہے۔

روہنی ضلع ڈی سی پی شنکدھار مشرا نے کار کی دستیابی کے متعلق تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فائیل‘ ایک شاہ باد ڈائیری علاقہ وہیں دوسری سوروپ نگر علاقے میں پیش ائے قتل کی وارداتوں پر مشتمل تھیں۔واقعہ کے متعلق اب تک پولیس کی جانب سے کوئی انتظامی جانکاری کی اجرائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے