پولیس تقررات، دسمبر کے پہلے ہفتہ میں فزیکل ٹسٹ

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے کانسٹبل اور ایس آئی کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے فزیکل ٹسٹ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ( پی ای ٹی ) اور ( پی ایم ٹی ) ٹسٹوں کیلئے 12 مراکز حیدرآباد ۔ سائبر آباد ، رچہ کنڈہ ، سنگاریڈی ، سدی پیٹ ، کریم نگر ، عادل آباد ، نظام آباد ، محبوب نگر ، ورنگل، کھمم اور نلگنڈہ کا انتخاب کیا گیاہے ۔ تقررات کا دوسرے مرحلہ اندرون 25 یوم مکمل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اس کی تکمیل کے بعد تحریری امتحان ہوگا ۔ جن مراکز پر فزیکل ٹسٹ ہوگا وہاں انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ سی سی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں ۔ ایک میدان پر اوسطاً 130 عملہ کی نگرانی میں فزیکل ٹسٹ ہوگا۔ ممکن ہو تو نومبر کے اواخر سے ہی فزیکل ٹسٹ منعقد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ۔ ماضی میں ایک امیدوار کے ایک سے زائد جائیدادوں کے لیے دعویداری پیش کرنے پر انہیں ایک سے زائد مرتبہ فزیکل ٹسٹ میں حصہ لینا پڑتا تھا ۔ تاہم اس مرتبہ تبدیلی کرتے ہوئے ایک ٹسٹ میں کوالیفائی ہونے پر دوسرے ٹسٹوں کیلئے بھی قبول کیا جائے گا اس کی مدت تین ماہ ہوگی۔ ن