پولیس سیکوریٹی کیلئے چیکوٹی پراوین ہائی کورٹ سے رجوع

   

حیدرآباد ۔11۔اگست (سیاست نیوز) ای ڈی تحقیقات کا سامنا کرنے والے چیکوٹی پراوین نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرکے انہیں اور ارکان خاندان کو تحفظ فراہم کرنے اپیل کی ہے ۔ کیسینو اسکام میں ماخوذ چیکوٹی پراوین کی درخواست پر آج سماعت ہوئی۔ پراوین نے انہیں اور افراد خاندان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کی شکایت کی ۔ انہوں نے تحقیقات کی تکمیل تک پولیس سیکوریٹی فراہم کرنے درخواست کی ۔ ای ڈی تحقیقات کے بعد سیکوریٹی کیلئے 4 اگست کو درخواست داخل کی لیکن پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا ۔ ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت کرکے حیدرآباد پولیس کمشنر کو اندرون ایک ہفتہ درخواست پر غور کرنے کی ہدایت دی۔ر